سوات، حلقہ پی کے 81کے یو نین کو نسل قمبر میں برسوں پرانا زنگ آلود اور لا غر بجلی کے ٹرانسفارمر کو گزشتہ روز ایم پی اے کی ہدایت پر تبدیل کر دیا گیا ،مذکو رہ ٹرانسفارمر سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی جبکہ رہائش پذیر لو گوں کو بجلی کے کم وولٹیج اور عدم فراہمی کے باعث مشکلات کا سامنا تھا،پا کستان تحریک انصاف یو نین کونسل کے صدر مراد علی خان ،سنیئر نائب صدر فیصل ،الیاس ،بخت افسر،عدنان،طاہر حسین اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ پی ٹی آئی غریب عوام کے حقوق کے حصول اور مسائل کے خاتمے کیلئے بر سر پیکار ہے،علاقہ قمبر میں بی ایچ یو اور علاقے کی بجلی فعال کر نے کیلئے نئے ٹرانسفار مر کی تنصیب سے عوام کا مسئلہ حل ہو گیا،یو نین کو نسل قمبر میں بڑے بڑے سیا ستدان مو جو د ہیں ،جو الیکشن کے دوران عوامی مسائل کے حل کے بڑے بڑے وعدے کر کے بھول جا تے ہیں اور کا میابی کی صورت پیچھے مڑ کر دیکھنا تک گوارا نہیں کر تے ،صرف اور صرف اخباری بیانات پر اکتفا کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم علاقے کی ترقی اور عوام کی خو شحالی کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں تا کہ اپنی جماعت کے منشور کو سچ ثابت کر کے سرخرو ہو جائے،ان کا کہنا ہے کہ ایم پی اے گران اور صدر میاں جاوید حسین کی کا وشوں سے علاقے کے یتیم ،بیواؤں اور مستحق لو گوں کوزکواۃ ،علاج اورمفت تعلیم ملنا بھی شروع ہو گیا ہے، غریب عوام کی دعاؤں کیوجہ سے پی ٹی آئی اپنے مقاصد کا میاب ہو رہی ہے،پا رٹی چیئر مین عمران خان کے قوم کی خو شحالی اور ملک کی ترقی کے مثبت سوچ کے تحت پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف روز بروز بڑھ رہا ہے،عوامی اعتماد ہی ہما رے لئے کا فی ہے۔
1,008 total views, no views today


