سوات(سوات نیوز) سوات میں پہاڑوں پر اگ لگنے کی واقعات میں تیز اگئی ، اگ لگنے کا سلسلہ روک نہ سکا، سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ کوٹلئی کے پہاڑ پر نامعلوم وجوہات کی وجہ سے جمعہ کے دن اگ بھڑک اٹھی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے علاقہ کو اپنے لپیٹ میں لے لیا اور بلین ٹری سونامی میں لگنے والے پودوں کو جلا کررکھ دیا، ریسکیو 1122 کو اطلاع ملنے کے بعد حکام موقع پرپہنچ گئے اور تین گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد اگ پر قابو پالیا گیا ، تاہم بڑی تعداد میں بلین ٹری سونامی میں لگنے والے پودے جل کر راکھ بن گئے ، ذرائع کے مطابق کرپشن کی مبینہ انکوائری شروع ہونے کی وجہ سے ان پہاڑوں پر اگ لگائی جاتی ہے ، تاکہ کوئی سراغ نہ مل سکے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران دس مختلف مقامات میں بلین ٹری سونامی مہم میں لگنے والے درختوں کو جلایا گیا ہے ۔
1,884 total views, no views today



