مینگورہ،حرافاؤنڈیشن سوات بونیر شانگلہ ریجن کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات ،کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم،تفصیلات کے مطابق حراسکولز کے مابین ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے مقابلوں کا انعقادکیا گیا اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلا می کی خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے کہا کہ مسلمان عورت اخلاقی اقدار کو ملحوض خاطر رکھتے ہوئے مکمل تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے آگے آرہی ہیں ، حرا سکولز کے بچوں اور خصوصاً بچیوں نے پردے کے اندر رہتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے ،انہوں نے کہاکہ میں خود خاتون ہوکر اسمبلی میں اپنا موثر کردار ادا کررہی ہوں اورسوات کے لئے اعزاز کی بات یہ ہے کہ میرا ہاؤس بزنس سب سے زیادہ ہے ،انہوں نے حرا کے چیف اور اسکی قیادت کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ بچوں اور بچیوں کو یکساں مواقع فراہم کرکے انہیں زیورتعلیم سے آراستہ کیاجارہاہے ، توقع ہے کہ ہماری بچیاں حضرت خدیجہؓ کی طرح کاروبار ، حضرت عائشہؓ کی طرح سکالر ، حضرت حفصہؓ کی طرح حکومتی مشیر ، حضرت خولہؓ کی طرح طیبہ ،حضرت شفہ بنت عبداللہ کی طرح فوڈ منسٹر کی حیثیتوں کے ساتھ اپنے خاندان، گھریلوزندگی اور اپنی نسلوں کی تربیت ملحوظ رکھتے ہوئے فرائض سرانجام دیں گی ،انہوں نے کہاکہ موجودہ کرپٹ نظام جس نے ملک کو بدحال کرکے رکھ دیا ہے ، انشاء اللہ یہی بچے اس ملک کو ڈولتی ہوئی ناؤ کو بچانے کا سبب بنیں گے اوراس ملک کوترقی و خوشحالی کی راہ پر لگا کر امن کا گہوارہ بنائیں گے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اختر علی خان نے کہا کہ حرا سکولز باقی اداروں کے لئے مثال ہے امید ہے کہ ہمارے بھائی یہی سفر اسی طرح جاری رکھیں گے ،تقریب میں دیگر پرنسپل اور ڈائریکٹروں نے شرکت کی اور خطاب کیا ، آخر میں فتح حاصل کرنے والے بچوں اور بچیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں ۔
792 total views, no views today


