مینگورہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے مشیربرائے لائیو سٹاک و امداد باہمی محب اللہ خان نے لائیوسٹاک افیسر ز ، ویٹرنری اسسٹنس اور تمام عملہ پر روز دیا ہے کہ وہ علاقہ میں دودھ ، گوشت کی پیداوار بڑھانے ، مال مویشیوں کے علاج معالجہ اور شعور اجاگر کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ، پیراویٹر نری ایسو سی ایشن کے درپیش مسائل حل کئے گائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ہو پیراویٹرنر ی ایسو سی ایشن کے سوات بھر کے سوات بھر کے عہدیداروں اور ویٹرنری اسسٹنس ے اجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، اس موقع ڈئریکٹر جنرل ڈاکٹر شیر محمد خان ، ڈاکٹر احسان اللہ خان ، ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر سلطان الدین ، جنرل سیکرٹری مجدید اللہ خان ، صوبائی نائب صدر انور علی ، سوات کے صدر فضل سبحان ، شاہ ودان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،انہوں نے کہاکہ محکمہ لائیوسٹاک اور امدادباہمی وڈیری ڈویولپمنٹ کے حکام تندھی سے فرائض سرانجام دیں، ملا مویشیوں کے امراض کے خاتمے کیلئے کرادر ادا کریں، ہماری صوبائی حکومت سوات کی ترقی کیلئے دور اس قدامات اٹھارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ قلیل عرصہ میں ہم نے محکموں میں اصلاحات کئے ہیں اور اس سے عوام کو انکے دہلیز پر انصاف فراہم ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی انتہائی ایمانداری کے ساتھ کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پیرا ویٹرنری ایسو سی ایشن کے جملہ مسائل حل کئے جائیں گے ، انہوں ڈی جی اور ڈائریکٹر کو موقع پر ہدایت کی کہ وہ بعض اہلکاروں کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائیں ، اور دیگر مسائل کے حل کیلئے میں خود اقدام کرونگا ، انہوں نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت تمام تر صوبائی محکموں کے ملازمین کو ترقی دینے کیلئے کو شاں ہے ، لائیوسٹاک کے ملازمین اور پیرا ویٹرنری ایسو سی ایشن کے پیش کردہ مطالبات جائز ہیں اور اسکے حل کیلئے متعلقہ فورمز پر بات کی ہے اور جلد یہ مسائل حل ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کی ایونیو بڑھانے کے حوالے سے محکمہ کے اہلکاروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
860 total views, no views today


