سوات(سوات نیوز)سوات کے مختلف پہاڑوں پر مسلسل پراسرار اگ لگنے کی وجوہات نامعلوم ، محکمہ فارسٹ اگ لگنے کے سبب بتانے سے کترانے لگے ، جب پہاڑوں پر مسلسل اگ لگانے کی وجوہات محکمہ فارسٹ کے افیسر ریئیس خان سے معلوم کرنے کی کوشش کی تو فارسٹ افیسر رائیس خان نے کہا کہ میں نے اپنا بیان سرکاری ریڈیوپر ریکارڈ کرلیا ہے میں اپ سے مزید بات نہیں کرسکتا ۔ اور محکمہ جنگلات کے افیسر نےا پنا فون بند کردیا۔
واضح رہے کہ ایک ماہ سے بھی قلیل مدت میں سوات کے مختلف پہاڑوں پر اگ لگنے کی 12 سے زائد واقعات ہو چکے ہیں تاہم ابھی تک اس پراسرار اگ کے وجوہات معلوم نہیں ہو سکے اور نہ ہی محکمہ فارسٹ نے کسی شخص کو گرفتار کیا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی موقف میڈیا کے سامنے ایا ہے،
ذرائع کے مطابق مبینہ طورپر بلین سونامی ٹری میں مبینہ کرپشن چھپانے اور ثبوت مٹانے کیلئے مختلف پہاڑوں پر اگ لگائی گئی ہے ، عوام نے وزیر اعلیٰ ، اور وزیرا عظم سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ فارسٹ کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے تاکہ بلین ٹری سونامی کو مزید نقصان ہونے سے بچایئے ۔
1,733 total views, no views today



