مینگورہ(سوات نیوز)جمعیت علماء اسلام پی کے پانچ کے سابق جنرل سیکرٹری اعجاز خان کو ان کی خدمات پر ضلع سوات کیلئے سیکرٹری اطلاعات مقررکردیا گیا،اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوا،اس سلسلے میں منعقدہ جلاس کے دوران کابینہ کے دیگر اراکین کے اعلان بھی کردیا گیا ہے،دوسری جانب اعجازخان نے کہاہے کہ وہ پہلے کی طرح جمعیت کے منشورکو آگے بڑ ھانے،جمعیت کا پیغام گھرگھر اورہرفرد تک پہنچانے سمیت عوامی خدمت کا سلسلہ بدستور جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی لاپرواہی سے کام نہیں لیں گے بلکہ وہ عوام کی خدمت کیلئے دن رات حاضر اور تیار رہیں گے۔
1,540 total views, no views today
Comments



