سوات(سوات نیوز)ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور نے اپنے دفتر میں ٹریفک پولیس کے جوانوں کو توصیفی سر ٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیتے ہو ئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری عوام کا فرض ہے۔منظم ٹریفک ایک مہذب اور بہترین صفات رکھنی والی معاشرے کی عکاسی کر تی ہیں۔ٹریفک کو سڑکو ں پر رواں دواں رکھنا ٹریفک پولیس کا فرض عین ہے۔ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ صرف ایک مہذب اور اچھے معاشرے کی عکاسی کرتی ہے بلکہ یہ قیمتی انسانی جانو ں کی حفاظت بھی کر تی ہے۔ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس جوانوں سے کہا کہ میں آپ لوگوں کو کریڈ ٹ دیتا ہو کہ آپ لوگ اپنی ڈیوٹی پورے جذبے اور ایمانداری سے انجام دے رہے ہیں۔آپ لوگوں کے اچھے اخلاق اور رویوں کے وجہ سے پچھلے عید پہ پورے پاکستان سے سوات آنے والے سیاح سوات پولیس کی تعریف کر رہے ہیں جو محکمے کے لئے نیک نامی کا باعث ہے اور امید رکھتاہوں کے آئندہ کیلئے بھی اپنی ڈیوٹی نیک نیتی ایمانداری سے کرکے سوات پولیس کا نام روشن کرینگے
978 total views, no views today



