مدین (سوا ت نیوز) سوات پولیس کا جرائم پیشہ اور منشیات فروش عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری،ایس ڈی پی او مدین سرکل کے ہدایت پر ایس ایچ او مدین نے ہمراہ ٹیم منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران دو مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش مبارک علی عرف کاکو ولد محمد رحمان ساکن گھڑی کلے مدین اور شوکت علی ولد حضرت صاحب ساکن کوز کلے مدین کو گرفتار کر کہ ان کے قبضہ سے 08لیٹر دیسی شراب اور ایک پستول بمعہ 25عدد کارتوس برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔
812 total views, no views today
Comments



