سوات(ساجد خان سے)ممبر صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی نے کہا ہے کہ دور جدید میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے میڈیا کے دور میں سوشل میڈیا زندگی کا اہم ترین حصہ بنتا جارہا ہے معاشرے کی تعمیر میں میڈیاکا کردارانتہائی ضروری ہے ضلع سوات کے صحافیوں نے مشکل وقت میں بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں کسی بھی ملک کا میڈیا اس ملک کے معاشرے کی جملہ خرابیوں کی اصلاح کرتا ہے میڈیا ایک طاقت ہے اور اس طاقت کو لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لئے استعمال کیا جائے وہ مینگورہ سوات میں سوات نیوز ڈاٹ کام کے 10لاکھ لائیکس اور فالورز مکمل ہونے کی پروقار تقریب سے خطاب کررہے تھے میاں شرافت علی نے کہا کہ میڈیا معلومات کا بہت بڑا ذریعہ ہے جس کے ذریعے ہم سارے جہاں کی معلومات سے آگاہ ہوسکتے ہیں اس موقع پرچیف آرگنائزر سوات پریس کلب غلام فاروق، سابق خاتون ممبر قومی اسمبلی مسرت احمد زیب،ممبر خیبر پختونخوا عشر وزکواۃ کونسل انجینئر عمر فاروق، سوات پریس کلب کے چیف ایگزیکٹیو غلام فاروق ، سوات پریس کلب کے جنرل سیکرٹری وسوات نیوز کے چیف ایڈیٹر خورشید عمران ، سابقہ ایم این اے مسرت احمد زیب، پی ایم ایل ن اور گجر قوم کے رہنماحاجی جلات خان، انجنیئر شرافت علی ،پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر محبوب ،اے این پی اے شیرا زخان ، ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر حاجی زاہد خان، پی ٹی ائی کے نثار خان سوات سکاوٹس اوپن گروپ کے اختر علی ، ایلم سکاوٹس کے سیاب خان اور دیگر زعماء نے بھی خطاب کیا تقریب میں سوات نیوز ڈاٹ کام کے نمائندگان میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔
1,212 total views, no views today



