سوات (سوات نیوز)اپر سوات ضلع بنانے کیلئے عملی اقدامات کا اغاز،وزیر اعظم نے صوبائی حکومت کو احکامات جاری کردئے،گزشتہ روز ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی خان نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے سوات میں نئے ضلع کے قیام پر تفصیلی گفتگو کی اور اپر سوات ضلع بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپر سوات ضلع علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔وزیراعظم نے اتفاق کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو احکامات جاری کئے کہ جلد از جلد ضلع کے قیام کو عملی شکل دی جائے۔ملاقات میں سوات یونیورسٹی کے عمارت کی تکمیل اور مستقل طور پر کلاسز کے اجراء پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے اس ضمن میں ہدایات جاری کرتے ہوئے متعلہ حکام کو ہدایت کی کہ سوات یونیورسٹی کی ضروریات کو پورا کرکے جلد از جلد عمارتی کام مکمل کی جائے اور مستقل طور پر کلاسز کا اجراء کیا جائے۔
1,446 total views, no views today



