سوات(سوات نیوز)پاکستان تحریک انصاف مانچسٹر کے صدر اکرام اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان ملک سے کرپشن کے خلاف جس جہاد کا اعلان کیا ہے اس سے پاکستان جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوجایئگا اور اس ملک سے چوروں کا خاتمہ اور معاشی بدحالی کا خاتمہ ہوگا خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جس وژن سے اس ملک کے عوام کی زندگی بہتر بنانے کیلیے کام شروع کیا اس پر کام تیزی سے جاری ہے اور بڑے بڑے چوروں کو جیلوں میں ڈالنے سے عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے اور اب ان سے قوم کی لوٹے ہوئی دولت واپس لانے اقدامات میں تیزی کی ضرورت ہے تاکہ دولت قومی خزانے میں جمع کرکے معاشی ترقی اسکیں انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے بڑے چوروں کے خلاف احتساب کا عمل تیزی سے جاری ہے اور مزید چور جلد قانون کے شکنجے میں آجائیں گے اور وہ دن دور نہیں جب یہ ملک کرپشن فری سٹیٹ بن جایئگا مزید کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ وزارت اعلی کا اعزاز سوات کو دینا بھی عام آدمی کو بااختیار بنانا ہے اور اس سے سوات کے عوام کی بدحالی کا خاتمہ ہوگا اور یہاں پر سیاحت کو فروغ مل جایئگا اور عوام میں خوشحالی ایئگی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ٹیم تجربہ کار ٹیم ہے اور وزیر مواصلات مراد سعید کی کارکردگی سے ملک کا وقار بہتر ہوا ہے
1,082 total views, no views today



