سوات،ما لم جبہ کے علاقہ گداکوٹ کے مقام پر پا ک فوج کی جانب سے جدید طبی سہولیات سے مزین دو روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں پاک فوج اورنجبوٹ ہیلتھ یونٹ کے ماہرین ڈاکٹرز نے بھرپور حصہ لیا۔ اس طبی کیمپ سے صبح 8 بجے سے شام 5بجے تک مفت دوائی کی فراہمی بھی جاری رہی ۔گداکوٹ اور اس کے دور دراز علاقوں سے لوگوں نے اس طبی کیمپ میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کیمپ سے780 مریض بہترین مفت طبی سہولیات سے مستفید ہوئے جس میں350 کے قریب بچے اور خواتیں بھی شامل تھیں۔ فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے دوران سیکیورٹی کا بھی خاص خیال رکھا گیا تھا۔ پاک فوج کی جانب سے مُلک کے دور افتادہ علاقوں میں مُفت طبی کیمپوں کا انعقاد ایک تسلسل کا عمل ہے۔گداکوٹ میں بھی اس کیمپ کا انعقاد اِس سلسلے کی کڑی ہے۔ علاقے کے لوگوں نے میڈیکل کیمپ کے انعقادکو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ اور اسے مقامی آبادی کے لئے انتہائی سود مند قرار دیا۔
1,224 total views, 2 views today