مینگورہ ، ریاستی دورکی سڑکیں جو کیسی دور میں ایک آدھ گاڑی کے استعمال کیلئے بنائی گئی تھیں ۔ اب اس پر ٹریفک کا بوجھ انتہائی بڑھ گیا ہے ۔ مینگورہ شہر میں ہزاروں رکشے ، لاتعداد موٹر سائکلوں ، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور کناروں پر کھڑی لاتعداد ہتھ ریڑھیاں ہیں سڑکوں سمیت شہر کی گلیوں پر بھی کسی نہ کسی مشکل میں کسی نہ کسی کا قبضہ ہے ۔ اس کی ساتھ پشاور مینگورہ میں شاہراہ جو تنگ ہونے سمیت ناجائز طور پر قابض لوگوں نے ٹریفک کیلئے مزید تنگ کردیا ہے شہرسمیت جی ٹی روڈ حالت زار کے وجہ سے ہر وقت جام رہتے ہیں ۔ ایم ایم اے دور سے لیکر اے این پی اور اب تبدیلی والوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔ گزشتہ کئی دھائیوں سے خراب سڑک پر مرہم لگائے جاتے ہیں لیکن سڑکوں کو وسیع کرنے کے حوالے سے کسی بھی حکومت نے توجہ نہیں دی ۔ سڑکوں کی تنگی کے وجہ سے سوات بھر کے عوام سمیت سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ سوات کے ٹریفک پولیس ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ۔ سڑکوں کو وسیع کرنے مسائل کافی حد تک کم ہوجائینگے ۔ توجہ دی جائے ۔
1,068 total views, no views today


