سوات(سوات نیوز) مینگورہ شہر کے گنجان۔اباد علاقہ طاہر اباد بھٹی میں گیس سلینڈر دھماکہ ہوا ۔ دھماکہ کی اواز دور دور تک سنائی دی ۔ دھماکہ کے بعد اگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے دوکان کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ۔ مقامی لوگوں نے ابتدائی سرگرمیان شروع کردی اور اگ پھر پانی اور ریت ڈالتے رہے تقریبا 46 منٹ بعد ریسکیو 1122 والے پہنچ گئے تب تک مقامی افراد نے اگ کو بجھایا تھا اور جھلسنے واکے شخص کو ہسپتال منتقل کیا تھا ۔
مقامی افراد نے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں کو بروقت اطلاع دی گئی تھی تاہم وہ لیٹ پہنچ گئے اگر بروقت پہنچ جاتے تو نقصان کم ہوتا ۔ اگ کی وجہ ایک گاڑی بھی جل کر راکھ ہوگئی ۔
1,847 total views, no views today
Comments



