سوات(سوات نیوز)رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے کمشنر حضرت مسعود میاں نے کہا ہے کہ آرٹی ایس سی کا بنیادی مقصد نظام میں شفافیت لانا اور لوگوں کو بروقت اور معیاری خدمت مہیا کرنا ہے تمام محکمے صوبائی حکومت کی جانب سے خدمات تک رسائی کے قانون کے تحت اپنی کارکردگی کو تیز کرکے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر سوات کے کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فواد خان کے علاوہ سٹیرنگ کمیٹی کے دیگر ممبران نے بھی شرکت کی حضرت مسعود میاں نے کہا کہ خدمات تک رسائی کے قانون کے بارے میں بہت سے لوگوں کو پتہ نہیں انہیں اگاہ کرنا رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کی ذمہ داری بنتی ہے اور اس سلسلے میں کمیشن مسلسل جدوجہد کررہی ہے یونیورسٹیوں کی سطح پر مختلف سیمینار اور ورکشاپس کا انعقاد بھی کررہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس قانون کی افادیت سے اگاہ کرے اور اپنے حقوق کے بارے میں جان سکیں لوگوں کی خدمات کرنا ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ہر ڈیپارٹمنٹ میں ایک بورڈ لگا رہنا چاہئے جس پر واضح لکھا ہوکہ وہ ڈیپارٹمنٹ کون کون سے خدمات مہیا کرتی ہے اور قانون کے تحت کتنے دنوں میں اسے لوگوں کو مہیا کرنا ہے تاکہ لوگوں کو اسکا حق مقررہ وقت میں مل سکیں اور اگر حق نہ ملے تو متعلقہ محکمہ کو اسکی تلافی کرنا ہوگی ہرچیز کیلئے جو بھی ایس اوپیز ہے اسکو فالو کرنا ہوگا ہم جرمانہ بھی کرسکتے ہے انہوں نے مزید کہا کہ خدمات تک رسائی کے قانون میں 23 نوٹیفائیڈ سروسز شامل ہیں جن میں رجسٹریشن آف آئی آر، ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء، ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ، زمین کی حدود کا تعین، پیدائش یا اموات سرٹیفیکیٹ، پینے کی پانی کے کنکشن، ووڈ پرمٹ کا اجراء، ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز وغیرہ شامل ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس کمیشن کی ضرورت محسوس کی اس لئے اس کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ لوگوں کو مقررہ اور معیاری ریلیف مہیا ہو انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس قانون کے بارے میں زیادہ آگاہی نہیں ہے اور یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ لوگوں کو اس قانون کے بار میں اگاہ کرے تاکہ اس قانون سے لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکے اور حکومت بھی یہی چاہتی ہے کہ لوگوں کو درپیش مسائل
917 total views, 2 views today