سوات،سوات میں آٹو سکریپ کے نام پر کٹ گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات نے دفعہ 144نافذ کردی ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کردی گئی،سرکاری اعلامئے کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ /ڈپٹی کمشنرسوات سیدامتیازحسین شاہ نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع سوات میں گاڑیاں بنانے کیلئے ہر قسم کے آٹو سکریپ پارٹس کی
خریدو فروخت پر مکمل طور پر پابندی عائد کی ہے اوریہ حکم عرصہ 60 دن کے لئے نافذالعمل رہے گااورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188پی پی سی کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
688 total views, 1 views today
Comments