سوات،سوات کے علاقے شیر پلم میں پستول صاف کرتے ہوئے ساتویں جماعت کاطالب علم زخمی ہوگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے شیرپلم میں ساتویں جماعت کا طالب علم اسماعیل ولد گل زادہ سکنہ شیرپلم اپنے گھرمیں پستول صاف کررہاتھا کہ اچانک گولی چل جانے سے وہ زدمیں آکر زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال مٹہ منتقل کردیا گیا ہے
جہاں پر اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے تاہم پولیس نیا بتدائی رپورٹ درج کرلی ہے ۔
400 total views, 1 views today
Comments