سوات(سوات نیوز)پاکستان تحریک انصاف مینگورہ میں دباو کے شکار ، سبزی منڈی منتقلی ایشو کے بعد تاجر برادری نے بھی حکومت کیخلاف کمر کس لئے ، احتجاج کا اعلان کردیا، سوات تاجر برادری کے سربراہ عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سوات سمیت ڈویژن بھر میں مہنگائی،ٹیکس اورظالمانہ بجٹ کے خلاف احتجاج کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا ہے، مالاکنڈ ڈویژن کے تمام تاجربرادری 13 جولائی کو شٹرڈاؤن ہڑتال کرے گی ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ٹیکسوں کی بھر مار کرکے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، ٹیکسوں اور مہنگائی مزید برداشت کے قابل نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پالیسیوں کیخلاف 13 جولائی کو مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی ۔
2,405 total views, no views today
Comments



