سوات(سوات نیوز)سوات کے سب سے بڑے ہپتال سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلزمیں نوکریوں کا معاملہ سنگین صورت اختیار کرگیا، امیدواروں کی شارٹ لسٹ لسٹ کو وقت سے پہلے اوٹ کردیا گیا جس کے بعد شکوک وشبہات جنم لینے لگے، پی ٹی ائی حکومت نے اپنے وعدے کے برعکس نوکریوں کیلئے ٹیسٹ این ٹی ایس کی بجائے خود لیا، اور اپنے لوکل رہنما کو ٹیسٹ کے دن نگرانی کیلئے ہال میں بٹھایا تھا، جس پر ٹیسٹ دینے والوں نے شکوک وشبہات کا اظہار کیا اور اج جب شارٹ لسٹ امیدواروں کی لسٹ کو اوٹ کیا گیا تو اس شک نے حقیقت کا روپ دھارلیا، ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کے مطابق سیدو ہسپتال میں رشوت اورسفارش کی بنیاد پر چار سو سے زیادہ ملازمین بھرتی کرنے کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہے،شاٹ لسٹ امیدواروں کی فہرست لیک ہونے سے عوامی اجتماعات میں امیر المومین کا روپ دھارنےاور میرٹ و شفافیت کی رٹ لگانے والے بہروپیی منتخب عوامی نمائندوں کے حقیقی چہرے سامنے آگے ہیں ۔
2,934 total views, 2 views today