سوات(سوات نیوز )مینگورہ شہر سے سبزی منڈی کی منتقلی میں بڑا انکشاف سامنے اگیا، سبزی منڈی کے اڑھتیوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے تحصیل ناظم اکرام خان اور تحصیل میونسپل افیسرپر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے مبینہ طورپر سبزی منڈی کی منتقلی میں لاکھوں روپے رشوت لی ہے ، اڑھتیوں نے کہا کہ ایک مخصوص گروپ کو سبزی منڈی منتقلی کی اجازت دی جنہوں نے زمینیں ارزاں نرخوں پر خرید کرکے زیادہ نرخ میں بھیج دیئے ، اڑھتیوں نے نیب سے اس میگا کرپشن کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا، دوسری طرف ال پارٹیز کانفرنس میں سبزی منڈی مسئلہ پر اے این پی بھی شریک ہے اور وہ بھی سبزی منڈی کی غیر مناسب جگہ پر منتقلی کیخلاف احتجاج میں اڑھتیوں کاساتھ دے رہی ہے ۔
دوسری طرف تحصیل ناظم اکرام خان نے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ سبزی منڈی کی منتقلی عوامی مطالبات پر کیا گیا، سبزی منڈی کی منتقلی سے مینگورہ شہر میں ٹریفک رش کم ہو جائیگا اور عوام کو سہولت مل جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ الزامات لگانےوالے ثابت کردیں ۔
1,916 total views, no views today



