سوات(سوات نیوز)مراد سعید کے آبائی علاقے کبل کے ہسپتال میں تبدیلی آگئی . مریضوں کی گھنٹوں بعد باری آنے پرلیڈی ڈاکٹر کا مریضوں کو مفت مشورہ،الٹراساؤنڈ کے لیے سیدوشریف ہسپتال تشریف لے جائیں. الٹراساونڈ کے بعد آپ کا چیک اپ ہوگا. شہریوں کا شدید ردعمل کا اظہارمقامی لوگوں کے مطابق اج پیر کے روز صبح کے وقت تحصیل کبل کے خواتین کبل ہسپتال گئی جہاں پر لیڈی ڈاکٹر سے علاج کراناتھا، شدید گرمی میں گھنٹوں انتظار کے بعد جب خاتون مریض کی باری اتی تو لیڈی ڈاکٹر معائنہ کیلئے الٹراساونڈ کا مشورہ دیتی اور مریض کو سیدو ہسپتال ریفر کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، جتنے بھی خواتین مریض ائی سب کو الٹراساونڈ لکھا گیا اور مفت مشورہ دیتے ہوئے سارے مریضوں کو سیدو ہسپتال جانے کا کہا گیا جس پر مریضوں کیساتھ ائے ہوئے لوگوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسی تبدیلی ہے /
1,346 total views, no views today



