سوات (سوات نیو) آل سوات تندور اونر ایسو سی ایشن نے 11جولائی کو خیبر پختونخوا تندور ایسو سی ایشن کی جانب سے صوبہ کی سطح پر ہونے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا، اس حوالے سے ایسو سی ایشن کے صدر لیاقت علی خان اور جنرل سیکرٹر نعیم نے کہا ہے کہ ایک طرف آٹا، لکڑی اورسوئی گیس کے نرخوں میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ دوسری طرف سے تندور والوں کو سستے نرخوں پر روٹی فروخت کرنے کے احکامات جاری کئے جارہے ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ موجود ہ نرخ میں تندور والوں کو خسارہ اور نقصان اٹھانا پڑرہا ہے، انہوں نے کہا کہ نئے نرخوں کے مناسبت سے روٹی کیلئے نئے نرخوں کا تعین کرنا ضروری ہے جس کیلئے حکومت اور دیگر حکام کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہیئے، انہوں نے 11 جولائی کو صوبائی سطح پر تندوروں کی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہوئے سوات بھر تندور بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
3,352 total views, 2 views today