خیبرایجنسی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تحصیل وادی تیرہ کے علاقے اکاخیل اور سپاہ میں کارروائی کی گئی اور شدت پسندوں سے جھڑپ کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کی جانب سے خیبرایجنسی میں ” خیبرٹو ” کے نام سے جاری آپریشن میں فورسز کو بھرپور کامیابی مل رہی ہے اور 5 نومبر کو بھی اکاخیل میں کارروائی کے دوران 5 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا تھا۔
440 total views, no views today
Comments


