سوات(ساجد خان سے )سوات میں گزشتہ ایک ہفتہ سے گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے اور اس میں مزید اضافہ ہورہا ہے، مون سون بارشوں کی نہ ہونے کی وجہ سے سوات ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، گرمی کی شدت بڑھتے ہی محکمہ واپڈا نے بھی لوگوں کو گرما دیا ہے ، دس دس منٹ کی بجلی لوڈشیڈنگ شروع ہونے کے بعد اب واپڈا مسلسل ایک گھنٹہ سے بھی زائد بجلی بند کردیتی ہے، اور یہ دن میں کئی مرتبہ ہورہا ہے، مہنگائی بیروزگاری سے پریشان عوام کو محکمہ واپڈا نے بجلی لوڈشیڈنگ تحفہ میں دیدی ہے، جس سے عوام کے پریشانیاں دو چند ہوگئی ہے
1,379 total views, 2 views today
Comments