سوات (سوات نیوز) سیدو ٹیچنگ ہستپال میں پاکستان پیڈ یاٹرک سرجری ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ پہلی لائیو آپریٹیو پیڈیاٹرک لیپرو سکوپی ورکشاپ کا انعقاد 12-13 جولائی بروز جمعہ ہفتہ کوکیا جائیگا، جس میں انتظامات پیڈ یاٹرک سرجری ایسو سی ایشن کے صدر پروفیسر عنایت الرحمن، جنرل سیکرٹری پروفیسر محمد ایوب، سیدو میڈیکل کالج کے پرنسپل اسرار الحق، ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف سرجری پروفیسر ڈاکٹر سمیع اللہ خان اور سیدو ہسپتال کے پیڈیا ٹرک سرجری کے سربراہ ڈاکٹر صدر رحیم کررہے ہیں،اس ورکشاپ میں بیرون اور اندرون ملک سے پیڈیاٹرک سرجری کے مایہ ناز ڈاکٹرز حضرات شرکت کریں گے اور مختلف آپریشنز سرانجام دیں گے، ورکشاپ میں شرکت کے لئے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، سیدو ہسپتال کی انتظامیہ اس ورکشاپ کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ایسی ورکشاپ کا انعقاد ڈاکٹرز کی صلاحیتیوں کو مزید نکھارتی ہے جسکا فائدہ ہسپتال اور مریضوں کو ہوگا۔
1,214 total views, 2 views today