سوات (سوات نیوز)مولانا صوفی محمد کا تعلق میدان دیر پائین سے تھا انکی زندگی کا بہت حصہ قیدوبند میں گزرا انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن میں شریعت کا مطالبہ کیا تھا اور مرتے دم تک اس مطالبے پر قائم رہے ۔ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے امیر فضل اللہ کے سسر تھے مگر انہوں نے اپنے داماد پر فتویٰ جاری کیا تھا کہ یہ اسلام کی خدمت نہیں کررہے ہے۔ زندگی کے ابتدائی دنوں میں جماعت اسلامی سے وابستہ تھے اور بہت عرصے تک رکن جماعت اسلامی اور شوریٰ کا رکن رہے ڈسٹرک چیئرمین بھی رہ چکے تھے۔ جماعت اسلامی سے اختلاف اور اپنے لیے ایک الگ تحریک شروع کی جسکا نام تحریک نفاذ شریعت محمدی رکھا۔امریکہ نے جب طالبان حکومت پر حملہ کیا تو ہزاروں افراد کو لیکر امریکہ کے خلاف جہاد کے لیے افغانستان روانہ ہوئے واپسی پر۔گرفتار ہوئے ۔ رہائی کے بعد پھر زرداری حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن میں شریعت کا اعلان کیا مگر حکومت کے ساتھ اختلاف اور۔پرتشدد واقعیات کے الزام پر گرفتاری ہوگئے ۔اور گذشتہ سال رہا ہوئے اور اج انتقال کرگئے۔
1,753 total views, 2 views today