سوات(سوات نیوز)سوات سے لاہور جانیوالے سوات کوچ کو کلرکہار کے قریب حادثہ 13 افراد جاں بحق ہوگئے 25 افراد شدید زخمی پولیس ذرائع کے مطابق موٹر وے پر تیز رفتاری کے باعث سوات کوچ کو الٹ کر نیچے کھیتوں میں جاگری ، جس کی وجہ سے 13 افراد ابتک جاں بحق ہو چکے ہیں ،جبکہ 25 افراد زخمی ہیں، جاں بحق افراد میں پنجاب اور سوات کے خواتین اور مرد شامل ہیں، زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی میتیں ابائی علاقوں کو روانہ کرنے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔
ریسکیو 1122 کے مطابق سوات کوچ حسن ابدال کے قریب براہمہ انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر الٹ گئی۔ ریسکیو 1122 اور موٹر وے پولیس نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ٹیکسلا ہسپتال منتقل کر دیا.حادثے میں بچ جانے والے مسافر کے مطابق بس حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری، لاپرواہی اور مسلسل موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے پیش آیا ہے جبکہ تھانہ واہ پولیس نے بس ڈرائیور احمد خان کو حراست میں لے لیا ہے۔
7,629 total views, no views today



