سوات (سوات نیوز) سوات کے ممتاز رہنما ٹرانسپورٹر ملک اقبال روان خان نے صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مینگورہ کے سبزی منڈی کے متاثرین کو تختہ بند میں دوسری منڈی کی اجازت کے احکامات جاری کریں اس سے سبزی منڈی کے متاثرین کا مسئلہ بھی حل ہو جائیگا اور حالہ دوہفتوں سے منڈی کے سامنے احتجاجی کمیپ بھی ختم ہو جائیگا جس سے روڈ ہر وقت بند رہتی ہے اور یہاں کے عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہوں نے کہا کہ جس طرح دیگر بڑے شہروں میں دو دو تین تین سبزی منڈیاں ہوتی ہیں یہاں بھی دوسری منڈی کی اجازت دی جائے، اس سے حکومت کو نقسان تو نہیں ہے بلکہ بلدیہ کے فنڈز میں مزید اضافہ ہوجائیگا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک کروڑ لوگوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا ہے یہ تو الٹا برسر روزگار لوگوں کو بے روزگار کررہے ہیں، انہوں نے خپل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے اس فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ دوسری سبزی منڈی کی اجازت دے کر غریب ریڑھی بانوں، پرچون فروشوں،دیگر غریب زمیندار اور آڑتھیوں کی مشکلات کا ازالہ کیاجائے۔
1,364 total views, 2 views today