سوات (سوات نیوز)خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج کے جماعت سیکنڈ ائیر کا طالب علم محمد معاذ 22 جولائی 2019ء سے امریکہ میں ورلڈ سکاؤٹ جمبوری میں صوبہ خیبر پختونخوا کی نمائندگی کریگا۔سکاؤٹ محمد معاذ ورلڈ سکاؤٹ آرگنائزیشن کے خرچے پر ورلڈ سکاؤٹ جمبوری میں پاکستان بوائے سکاؤٹ ایسوسی ایشن کی طر ف سے نمائندگی کریگا۔انہوں نے پچھلے سال صوبہ خیبر پختونخوامیں سکاؤٹنگ کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرکے صدر پاکستان و چیف سکاؤٹ آف پاکستان کی طرف سے صدارتی ایوارڈ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے اور اس سے پہلے چیف کمشنر ایوارڈ قائداعظم سکاؤٹ کا اعزاز بھی حاصل کرچکا ہے،محمد معاذ تعلیمی لحاظ سے اپنے سکول میں نمایاں پوزیشن حاصل کر چکا ہے انہوں نے میٹرک کے امتحان میں 1100 میں سے 1002 نمبرات حاصل کئے تھے اور دو سال تک سکول کے بہترین سٹوڈنٹ کا اعزاز بھی حاصل کرچکا ہے،سپورٹس کے میدان میں میدان میں محمد معاذ نے ضلعی سطح پر بیڈمینٹن میں او ل پوزیشن اور ضلعی سطح پر کرکٹ میں بہترین پوزیشن حاصل کرچکا ہے اس کے ساتھ سکول کے بہترین اِتھلیٹ بھی رہ چکا ہے۔ محمد معاذ سکول کے سطح پر ادبی مقابلوں، کوئز اور خطاطی میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کر چکا ہیں۔انہوں نے اپنے کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے زندگی میں خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ کیونکہ خپل کور ماڈل سکول سوات کا وہ واحد تعلیمی ادارہ ہے جہاں پر نصاب اور ہم نصابی سرگرمیوں پر زور دیا جاتا ہے اور طلباء و طالبات کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
2,858 total views, no views today



