سوات(سوات نیوز)عوام دشمن بجٹ وکمرتوڑ مہنگائی اورٹیکسوں کے خلاف سوات سمیت پور ے ملاکنڈ ڈویژن میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، تمام کاروباری مراکز بند،سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدارلرحیم کے کال پر سوات سمیت پور ے پورے ملاکنڈ ڈویژن میں مکمل شٹر ڈاؤن ہرتال کیا گیااور تمام کاروباری مراکز بند رہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا رہا،اس حوالے سے سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے تاجر برادری کے بے حد مشکور ہے کہ انہوں نے ٹریڈرز کے ایک کال کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا،
انہوں نے کہا کہ حکومت کے ظالمانہ مہنگائی، ٹیکسیں اور عوام دشمن بجٹ ہمیں ہر گز منظور نہیں، حکومت کو چاہیئے کہ عوام کو سہولیات میسر کریں نہ کہ غریب منہ سے نوالہ چھین لے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اتنا غربت ہے کہ عوام روٹی کمانے کے لئے دردر کے ٹوکریں کھارہے ہیں اور اس کے باوجود حکومت نے مہنگائی اورظالمانہ ٹیکسوں کا سسلہ جاری کررکھا ہے یہ کہاں کا انصاف ہے ہم لوگ کہا جائے اوراپنا فریاد سنائیں، انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے پروزور مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کے عوام پر رحم کریں خصوصاً ملاکنڈ ڈویژن کیونکہ یہاں کے لوگ گذشتہ کئی سالوں سے مختلف قسم کے تکالیف سے گزرگئے ہیں، لوگ بے روزگار ہے ان کو روز گار کے مواقع فراہم کریں اور لگائے گئے ٹیکسوں اور مہنگائی کو ختم کریں انہوں نے کہا کہ آئندہ لائحہ عمل کے لئے مرکزی تنظیم تاجران نے جو فیصلہ کیا جس پر ہماری لبیک ہوگی۔
1,024 total views, 2 views today