سوات (سوات نیوز) خوازہ خیلہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کارڈیالوجی یونٹ بحال کردیا گیا، جس میں ایکو اور ای ٹی ٹی کے سہولت فراہم کردی گئی ہے اور جلد ہی سی سی یو بھی فعال ہوجائیگا، ان خیالات اظہار ایم ایس ٹی ایچ کیو خوازہ خیلہ ہسپتال فضل ہنان نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال خوازہ خیلہ میں کارڈیالوجی یونٹ بحال کردیا گیا ہے جس میں ڈسٹرکٹ سپیشیلیٹ کارڈیالوجی محمد عالم خان نعینات کردی گئی، انہوں نے اب یہاں پر ایکو اور ای ٹی ٹی کی سہولیات موجود ہے اور بہت جلد سی سی یو بھی کھول دیا جائیگا، جس سے یہاں کے عوام مستفید ہوں گے اور اس کے بحالی کے ساتھ سیدو شریف ہسپتال پرلوڈ کم ہوجائیگا، ٹی ایچ کیو ہسپتال خوازہ خیلہ مین کارڈیالوجی یونٹ کی بحالی یہاں کے عوام کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے ایک تحفہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے یہاں پر خوازہ خیلہ میں کارڈیالوجی یونٹ بحال کرکے عوام کا دیرنہ مسئلہ حل کیا۔
1,336 total views, no views today



