سوات (سوات نیوز) جامعہ تعلیم القرآن کی دینی علوم کے ساتھ عصری علوم میں بھی شاندار کا میا بی، جامعہ تعلیم القرآن گلشن احمد تختہ بند مینگورہ کے 41طلبہ نے پرائیویٹ طلبہ کی حیثیت سے 2019کے جماعت نہم کے امتحان میں آرٹس مضامین میں امتحان دیا جس میں 40طلبہ کامیاب ہوئے اور خصوصاً10طلباء نے نمایا ں پوزیشن کیساتھ کامیابی حاصل کی، درجہ اول کے ان طلباء نے انتہائی محدود وسائل کے باوجود عصری علوم میں جو شاندار کامیابی حاصل کی ہے یہ ایک ریکارڈ ہے، دینی مدارس میں طلباء دینی علوم کے ساتھ عصری علوم میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں، جس سے یہ بات عیاں ہوگئی ہے کہ مدارس کے طلباء میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ان میں بھی مستقبل کے ستارے چمک رہے ہیں، جن طلباء نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ان میں محمد حمزہ نے550میں 458، شاکراللہ نے 452،شوکت علی نے438 شعیب احمد نے435 عمر فاروق نے421، عباس شاہ نے417نمبرات حاصل کئے ہیں، اہل علم و دانش اور عوامی حلقوں نے مدارس کے طلباء کی دینی اور عصری علوم میں دلچسپی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر تعلیمی ادراوں کی طرح مدارس کو بھی سہولیات اور فنڈز فراہم کئے جائیں تاکہ مدارس کے یہ طلباء ملک و قوم کیلئے مستقبل میں اپنا کلیدی کردار ادا کرسکے، مدارس کے کامیاب ہونے والے اساتذہ کرام نے کہا کہ مدارس کے طلباء میں جو جوش، ولولا اور محنت ولگن کا جذبہ موجود ہے وہ شاید دوسرے اداروں میں موجود نہیں، ان کی ہر لحاظ سے رہنما ئی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
2,122 total views, 2 views today