مینگورہ ، محکمہ سوئی گیس نے مشکلات بڑھادیئے ، پریشر تھا نہیں اب تو غائب ہی ہوگئی ، ٹھنڈ میں اضافہ ہوتے ہی مظالم میں اضافہ سے شہریوں میں تشویش ، سوات میں سردی شروع ہوتے ہی محکمہ گیس مظالم شروع کردیتے ہیں ، بارش کے دنوں تو گیس کی شکل دیکھنے کیلئے صارفین ترستے ہیں یہ سلسلہ کافی عرصہ سے جاری ہے ۔ ایک طرف پریشر کے وجہ سے شہری پریشان ہیں دوسری طرف گیس والے خود ساختہ گیس بند کردیتے ہیں ، اب تو گیس کیساتھ بجلی بھی بند ہوجاتی ہے ۔ صارفین گیس شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ، مشران علاقہ نے گیس بندش کی وجہ سے حکمرانوں پر شدید تنقید کی خصوصاً مشیر وزیر اعظم اور مقامی ایم پی اے جو ہر وقت لو پریشر کے حوالے سے گیس ذمہ داروں سے ملاقات کئے اخباروں میں دکھائی دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی یقین دہانیاں ختم نہیں ہورہی احکامات کابھی پتہ نہیں چل رہا گر واقعی صرف فوٹوسیشن کیلئے عوام نے ان کا انتخاب کیا ہو تو ٹھیک ہیں لیکن اگر خدمت کیلئے ہوتو حکمران مسائل پر توجہ دیکر اس کا حل یقینی بنائیں ۔
698 total views, no views today


