بریکوٹ (سوات نیوز)بریکوٹ تا مینگورہ کرایہ میں خود ساختہ اضافہ، سواریوں کے دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بریکوٹ تا مینگورہ 25 روپے کر ایہ نامہ جاری کردیا ہے۔ مگر ٹرانسپورٹروں کے چاندی ہو گئی، مینگورہ تا بریکوٹ فی سواری 40 روپے وصول کررہے ہیں، انتظامیہ نے بھی لمبی تان کر سو گئے، پر سان حال کو ئی نہیں، زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں عوامی حلقوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق بریکوٹ تا مینگورہ جانے والوں ٹرانسپورٹر وں نے کر ایہ نامہ میں خود ساختہ اضافہ کر کے فی سوار 40 روپے و صول کر رہے ہیں۔ حالانکہ چند دن قبل ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نیا کر ایہ نامہ جاری کرتے ہو ئے سوزوکی، فلا ئنگ کوچ، 25 جبکہ اے سی کوسٹر 30 مقررکر دیا۔ جس کے برعکس بریکوٹ تامینگورہ جانے والے سوزوکی اور فلا ئنگ کوچ نے فی سواری 40 روپے وصول کررہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے اس پر شدید تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ سوات شہر ناپر سان بن گیا ہے۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھا رٹی نے مینگورہ تا بریکوٹ 25 روپے کرایہ نامہ جاری کردیا ہے لیکن ٹرانسپورٹرو ں نے اپنے من پسند کرایہ مقررکر کے فی سوار ی 40 روپے وصول کررہے ہیں۔ انتظامیہ ان زیادتی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاورائی کرکے عوام کو ریلف دیں۔
1,130 total views, 2 views today