سوات(سوات نیوز) حلقہ پی کے 5 کے ایم پی اے فضل حکیم کےبھتیجے جنید نے طاقت کا استعمال کرکے قوانین کو پاوں تلے روند ڈالے، مالم جبہ میں سکی ریزارٹ تک گاڑی زبردستی لے جاکر اپنی طاقت دکھادی ، مالم جبہ سکی ریزارٹ میں موجود لاہور، فیصل اباد اور اسلام اباد کے سیاحوں نے سوات نیوز ڈاٹ کام کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو عوام نے اس لئے ووٹ دیا تھا کہ وہ انصاف اور قانون کی پاسداری کرینگے لیکن انہوں نے سیاحوں کیساتھ بدسلوکی کی اور کہاکہ جو کچھ کرسکتے ہو کرلوں، پولیس اور حکومت ہماری ہے، سیاحوں نے کہا کہ عمران خان تک اس ویڈیو کو پہنچایا جائیگا تاکہ وہ اس پر ایکشن لیں سکیں، سیاحوں نے کہا کہ فضل حکیم کے بیٹے کیساتھ تین گاڑیاں تھی جس میں سیکورٹی گارڈ فیمیل اور کچھ اور لوگ تھے، اس حوالے سے جب ایم پی اے فضل حکیم کیساتھ رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس واقعہ پر ایکشن لونگا، اس میں جو بھی کوئی گنہگار ہوگا چاہے وہ میرا بیٹا کیوں نہ ہوں اس کیخلاف ایکشن لیا جائیگا۔اس واقعہ کے حوالے سے جب سیمسن گروپ سے رابطہ کیا تو انہوں نے بھی واقعہ کی تصدیق کی ، اور کہاکہ سکی ریزارٹ تک کسی کو گاڑی لے جانے کی اجازت نہیں ہے تاہم جنید نے زبردستی وہاں تک گاڑی لے گئے۔
ادھر جنید کے مطابق میں نے گاڑی سکی ریزارٹ تک نہیں لے گیا ہوں ، بلکہ یہ ایک سیاح تھا جس نے وہاں تک گاڑی لے گیا تھا، غلطی کے احساس پر واپس گاڑی لائی گئ ۔
2,186 total views, 4 views today