مدین ، مدین پولیس کی کامیاب کاراوائی 4000گرام منشیات برآمد ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مدین محمد اعجاز خان نے میڈیا کو بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر مسمی مبارک علی عرف کا کو ولد محمد رحمان سکنہ گھڑئی کلے مدین کے گھر پر چھاپہ لگایا اور خفیہ جگہ سے 3830 گرام چرس برآمد کر لی تاہم ملزم گرفتار نہ ہو سکا ایک اور کاروائی میں مسمی سردار ولد ملنگ سکنہ گٹ مدین کے گھر پر دوران چھاپہ 220گرام چرس برآمد کر لی تاہم ملزم موقع پر گرفتار نہ ہو سکا ایس ایچ او مدین نے میڈیا کو بتایا کہ منشیات فروش اور سماج دشمن عناصر علاقہ میں اپنی عوام دشمن کاروائیاں بند کر دیں ورنہ ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہاکہ علاقہ کو پر امن علاقہ بنانا ہمارا مشن ہے اور عوام کی جان ومال کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے اور اس کے لئے ہم ہر قسم قربانی کے لئے تیار ہیں کہاکہ میڈیا اور پولیس لازم وملزوم ہیں انہوں نے میڈیا کو مثبت کردار ادا کرنے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا ۔
596 total views, no views today


