سوات(سوات نیوز)صوبائی حکومت کی جانب سے سخت ہدایات کے بعد مالاکنڈڈویژن میں کم عمر موٹر سائیکل سوارون اور ہیلمنٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کیخلاف اپریشن شروع کردیا گیا، اپریشن مالاکنڈڈویژن کے ساتوں اضلاع میں بیک وقت شروع کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ سوات کے مطابق ضلع بھر سے تقریبا تین سو سے زائد کم عمر موٹر سائیکل چلانے والوں اور ہیلمنٹ نہ پہننے والوں کو پکڑا گیا ہے، جن کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، سوات کے تمام سات تحصیلوں میں یہ اپریشن شروع کیا گیا ہے ، جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔
1,620 total views, 2 views today
Comments