مینگورہ، سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ کی سڑک جو گزشتہ کئی عرصہ سے کھنڈر حالت میں پڑاہے ۔ جس سے نہ صرف عوا م بلکہ سیاحوں کوبھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ سڑک کی حالت زار نے علاقہ عوا م کے مکینوں کے مسائل میں اضافہ کردیا ہے ۔ باربار اعلانات اور منظوری کے باوجود تعمیر کا پتہ نہیں چلتا ، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے بھی بے کار نکلے ایسا لگتا ہے ۔
کہ مذکورہ علاقے کا کوئی منتخب ایم پی اے ہے نہ ایم این اے عوام مسیحہ کے منتظر ہیں ۔ سالنڈہ سے لیکر مالم جبہ تک سڑک کا نام ونشان تک نہیں ، علاقہ عوام نے عسکری قیادت سے سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کر لیا ۔
332 total views, no views today
Comments


