یورپ(چیف اکرام الدین)پاکستان خیبر پختون خواہ کے مشہور نوجوان رسلر خان بابا نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارے لئے باعث فخر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع اور ترقی میں افواج پاکستان کا اہم رول ہے کیونکہ پاکستان کے دفاع کیلئے افواج پاکستان نے ہمیشہ قربانیاں دی ہے جو وطن عزیز اور ہمارے لئے باعث فخر ہے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف افواج پاکستان نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے کئی سالوں سے ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی شروع تھی لیکن افواج پاکستان کے باہمت نوجوانوں کی وجہ سے آج وطن عزیز کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نجات ملی پاکستان کی معروف باڈی بلڈر خان بابا نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں پاکستان کا بچہ بچہ ملکی دفاع میں افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور رہے گا انہوں نے کہا کہ ہمارے دلوں میں افواج پاکستان کیلئے بہت پیار ہے کیونکہ افواج پاکستان کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی میں کمی آئی ہوئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ دشمن عناصر کے خلاف ہم سب کو اکھٹا ہونا چاہیے تا کہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوسکے۔
3,039 total views, no views today



