سوات،سوات کے علاقے سمبٹ میں پانی کے تنازعہ پر چھریاں چلنے سے 22سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون سمیت5افراد زخمی ہوگئے ،پولیس نے 3ملزمان کو حراست میں لے لیا ،پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے سمبٹ محلہ رحیم آباد میں پانی کے تنازعے پر ملزمان رحیم محمد ولد دوشم گل ،رحیم محمد ،عمر ،سردارعلی،رحمن علی
اورفقیر پسران رحیم محمد نے مبینہ طور پر چھریوں ،ڈنڈوں اور پتھروں کے وارکرکے بائیس سالہ نوجوان امجدعلی ولد گل زمین کو موت کے گھاٹ تاردیا ہے جبکہ اسی فریق کے خالد اورعمر علی پسران گل زمین،جان بہا درولد جہانزیب ،مسماۃ جمالہ زوجہ جہانزیب اورشوکت زخمی ہوئے ہیں ،جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال مٹہ منتقل کردیا ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے،ملزمان میں سے ایک سپیشل پولیس فورس کا اہلکار بھی بتایا جاتا ہے مٹہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
423 total views, no views today


