سوات(سوات نیوز)حلقہ پی کے چار کے عوام کا دیرینہ مطالبہ عزیز اللہ گران نے پورا کردیا، تختہ بند سڑک پر تارکول ڈالنے کا کام شروع ہوگیا ہے، تارکول کی معیار جانچنے کیلئے عزیز اللہ گران خود متعلقہ جگہ پہنچ گئے اور تارکول کا معائنہ اور مقدار کو مسلسل جانچتے رہے ، اس موقع پر ایم پی اے عزیز اللہ گران نے کہا کہ عوام کی خدمت پر میں یقین رکھتا ہوں، اور مسلسل عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن خود کو کبھی تنہا نہ سمجھیں ، ان کے مسائل ہر صورت حال کرینگے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے کارکن جس حلقہ سے بھی ہوں وہ میرے پاس اسکتے ہیں، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔
1,699 total views, 2 views today
Comments