سوات(سوات نیوز)پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے 2 کے کارکنوں نے ڈیڈک چیئرمین کا عہدہ ایم پی اے میاں شرافت علی کو دینے کیلئے تحریک شروع کرنیکا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق سوات کے حسین وادی کالام میں پی ٹی ائی یوتھ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ، جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ حلقہ پی کے 2 سے منتخب ہونے والے پی ٹی ائی ایم پی اے میاں شرافت علی کو ڈیڈک چیئرمین سوات کی سیٹ دی جائے تاکہ وہ سیاحتی علاقوں کیلئے بہتر پلاننگ کرسکیں، تحریک شروع کرنے کیلئے پہلا اجلاس کالام میں منعقد ہوگا جس کے بعد رابطوں کا سلسلہ بحرین ، مدین اور میاندم تک وسیع کیا جائیگا، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ سال تک یہ عہدہ سٹی ایم پی اے کے پاس تھا اب وزیر اعلییٰ محمود خان کو چاہئے کہ حلقہ پی کے 2 سے منتخب اعلیٰ تعلیم یافتہ ایم پی اے میاں شرافت علی کو یہ عہدہ دیا جائے تاکہ وہ سیاحتی علاقوں کیلئے بہترین پلاننگ کرسکیں اور عمران خان کے وژن کو سوفیصد کامیاب کریں ، عمران خان پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں اس لئے وزیر اعلیٰ محمود خان سے مطالبہ ہے کہ فوری طورپر ڈیڈک چیئرمین سوات کا عہد ہ میاں شرافت علی کو دیں
1,787 total views, 2 views today