(انٹرویو منصور شاہ سے)
چانسلر اباسین یونیورسٹی پشاور عمران اللہ جو کہ پی ایچ ڈی منیجمنٹ سائنس ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے 1999 میں یہاں ایک انسٹی ٹیوٹ کی بنیاد رکھی اور 2008 میں اسکو یونیورسٹی میں اپ گریڈ کیا گیا۔جب یونیورسٹی کا افتتاح ہوا تو اس وقت یہاں پر صرف تین ڈیپارٹمنٹ یعنی منیجمنٹ سائنس، کمپیوٹر اور مائیکرو بیالوجی تھے۔ اور اب اباسین یونیورسٹی میں 8 ڈیپارٹمنٹ ہیں اباسین یونیورسٹی کے پاکستان میں دو کیمپس ہیں جو کہ ایک اسلام آباد اور دوسرا پشاور میں ہے۔یونیورسٹی میں ایم فل 2008 سے شروع ہوا جو کہ ایجوکیشن ،مائیکرو بیالوجی، سول انجینئرنگ،الیکٹرکل میں کی جاتی ہے۔جبکہ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی پروگرام 2013 سے منیجمنٹ سائنسز، الیکٹرکل، ایجوکیشن اورکمپیوٹر کی سہولت موجود ہے۔چانسلر اباسین یونیورسٹی عمران اللہ نے””سوات نیوز پاکستان””کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کی فیس دوسرے یونیورسٹیوں کے مقابلے میں 10سے 15فیصد کم ہے اس کے علاوہ غریب اور نادار طلباء کو سکالرشپ بھی دی جاتی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یونیورسٹی میں 4000 طلباء پڑھ رہے ہیں۔اور ان طلباء میں ہرسال 8 سے 10فیصد اضافہ ہوتا ہے طلباء کی پڑھائی کیلئے ٹیچنگ سٹاف کی تعداد 250 ہے جن میں 40 سٹاف پی ایچ ڈی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ یونیورسٹی کو اسلئے ترجیح دی جاتی ہے کہ اس میں تعلیمی معیار بلند ہوتا ہے جیسا کہ اباسین یونیورسٹی کی کمپیوٹر میں رینکنگ ایک نمبر پر ہے اس کے علاوہ یونیورسٹی کے رینکنگ پورے پاکستان کے 180 یونیورسٹیوں میں 25 نمبر پر ہے ایک سوال کے جواب میں چانسلر اباسین یونیورسٹی عمران اللہ خان نے فیل طلباء کے بارے میں کہا کہ 25% طلباء فیل ہو جاتے ہیں کیونکہ ان کی کارکردگی اچھی نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے Accredition کونسل سے پہلے ہی بار میں منظور کرایا جبکہ اکثر یونیورسٹیوں کا معیار اچھا نہ ہونے کی وجہ سے تین تین سال لگ جاتے ہیں سرکاری یونیورٹیوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سرکاری یونیورسٹیوں کو 80 کروڑ سے لے کر ایک ارب تک گرانڈدی جاتی ہے اسلئے ان کی فیس کم ہوتی ہے جبکہ سیلف فنانس میں سرکاری یونیورسٹیوں اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی فیس میں اتنا فرق نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک لاکھ سے 4 لاکھ تک ٹیچنگ سٹاف کو ماہانہ تنخواہ دیتے ہیں اور ان کیلئے ہیلتھ انشورنس کی مد میں 10لاکھ روپے سالانہ جمع کرتے ہیں۔ یونیورسٹی میں ٹیچنگ سٹاف کیلئے کم ازکم تعلیمی قابلیت ایم فل ہے ان کا کہنا تھا کہ طلباء کی کردارسازی کیلئے ڈسپلن ری کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر یونیورسٹی کا وزٹ کرتی ہے۔ یونیورسٹی میں سگریٹ پینامنع ہے اور منشیات کیخلاف ہم سیمنار بھی منعقد کرتے ہیں اور بہترین آگاہی مہم چلاتے ہیں تا کہ نوجوان نسل منشیات کی لعنت سے بچ سکے۔اس کے علاوہ طلباء کیلئے کھیل کے میدان بھی ہیں کھیل کود سے بھی منشیات کی طرف رجحان کم ہو جاتا ہے یونیورسٹی میں پچھلے سال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا اس کے علاوہ تقریری مقابلوں کا انتظام بھی یونیورسٹی انتظامیہ کرتی ہے۔مزید برآں طلبا اور سٹاف کیلئے یونیورسٹی میں ہیلتھ سنٹر بھی ہے جہاں پر کوالیفائیڈ سٹاف کی زیرنگرانی ابتدائی طبی امداد دی جاتی ہے انہوں نے کہا ک یونیورسٹی 5 سے 6 ملین روپے سالانہ ٹیکس دیتی ہے۔ہاسٹل کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں ہاسٹل کی سہولت موجود نہیں اور طلباء کو خود انتظام کرنا ہوتا ہے۔آخر میں اباسین یونیوسٹی کی سیکورٹی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں 100سے زائد کیمرے نصب ہیں اس کے علاوہ سیکورٹی سٹاف بھی سیکورٹی کا ذمہ دار ہے انٹرویو کے آخر میں چانسلر اباسین یونیورسٹی عمران اللہ خان نے بین الاقوامی نیوز ایجنسی یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ساتھ پاکستان میں بین الاقوامی انٹرنیشل میڈیا کی پوری ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ اللہ تعالی بین الاقوامی انٹرنیشل میڈیا کو ترقی دیں اور پوری ٹیم کو کامیابی اور کامرانی نصیب کریں کیونکہ بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ دنیا بھر میں جاری ظلم، کرپشن، اور بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے اور دریائے غیر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں اور مظلوم کی آواز ہے۔
2,019 total views, 2 views today