کبل(تحصیل رپورٹر) سوات توتانوبانڈئی میں منعقدہ آل پاکستان امن والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر،فائنل میں حذیفہ کلب توتانوبانڈئی نے دفتر علی خان شہید کلب کو شکست دے کر ونر ٹرافی اپنے نام کرلی،مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے انعامات تقسیم کئے،ضلعی کونسلر حمید خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تفصیلات کے مطابق توتانوبانڈئی حاجی بابا گراونڈ پر منعقدہ ڈے نائٹ آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں حذیفہ کلب توتانوبانڈئی نے دفتر علی خان شہید کلب توتانوبانڈئی کو تین صفر سے شکست دے کر ونر ٹرافی اپنے نام کرلی اس موقع پر پروقار تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سوات ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر حضرت اللہ خٹک تھے جبکہ ضلعی کونسلر ملک آصف شہزاد،ضلعی کونسلر حمید خان،خورشید خان،ریاض خان،حبیب الرحمان،ابراہیم شاہ،محمد حسین خان،بحر بوستان،لیاقت علی دادا،احمد رشید،حیدر علی،رحیم اللہ،شبیر خان،عمر حسن،صاحبزادہ،لعلی،کبیر،کامران،کالام خان سمیت عمائدین علاقہ اور عوام نے ہزاروں کے تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے DSOحضرت اللہ خٹک نے کہا کہ جس قوم کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں پر ہسپتال ویران رہتے ہیں کھیل کھود صحت مند معاشرہ کے دلیل اور نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر علاقے کے عوام زمین فراہم کرے تو سوات سپورٹس انتظامیہ اس پر بہترین سٹیڈیم تعمیر کرکے علاقے میں والی بال کو فروغ دینگے انہوں نے اپنے طرف سے ارگنائزنگ کمیٹی کے لئے پچاس ہزار روپے کا اعلان بھی کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی کونسلر حمید خان نے آئے ہوئے تمام مہمانوں اور اہلیان علاقہ کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ اسی طرح کے ایونٹس منعقد کراکر عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرینگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مایہ ناز کھلاڑی رحیم اللہ نے ڈیپارٹمنٹس اور علاقائی کھلاڑیوں خصوصا پاکستان ٹیم کے بہترین کھلاڑی ایمل خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
1,048 total views, 2 views today