مٹہ (سوات نیوز) تحصیل کونسل مٹہ کا سال 2019اور 2020کا 39کروڑ 70لاکھ 71ہزار روپے کاسالانہ بجٹ پیش ہونے کی بعد متفقہ طور پر کونسل نے منظور کیا بجٹ میں وادی لالکوں میں ریسٹ ہاوس بنانے کیلئے بھی رقم رکھ دی گئی ہے تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز تحصیل کونسل مٹہ کا بجٹ اجلاس زیر صدارت سپیکر محمد حکیم منعقد ہوا جس میں کونسل کے تمام ممبران کی علاوہ ناظم عبداللہ خان اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان ٹی ایم او یاسر محمد اور دیگر سٹاف نے شرکت کی اجلاس میں کونسل کے سال 2019/20کا سالانہ بجٹ پیش کیا گیا تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان نے بجٹ کو ایوان میں پیش کیا گیا بجٹ تفصیلات کی مطابق کونسل میں کل 39کروڑ 70لاکھ 71ہزار روپے کابجٹ پیش کیا گیا جس میں 13کروڑ32لاکھ 27ہزار غیر ترقیاتی اور26کروڑ 38لاکھ 44ہزار ترقیاتی بجٹ شامل ہے بجٹ اجلاس میں تحصیل ناظم عبداللہ خان کے طرف سے بجٹ پیش کرنے کی بعد ایوان نے متفقہ طور پر بجٹ منظور کیا جس پر تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان نے تمام کونسل کا شکریہ ادا کیا بجٹ میں وادی لالکوں میں ریسٹ ہاوس بنانے کیلئے زمین اور عمارت بنانے کیلئے ساٹھ لاکھ روپے بھی رکھ دی ہے بجٹ اجلاس سے اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان اور دیگر ممبران نے بھی خطاب کی
1,056 total views, 2 views today