سوات (سوات نیوز)بحرین مٹہ روڈ پر شدید ٹریفک جام
، دوگھنٹوں سے روڈ بندش کیوجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ دکوڑک کے قریب سٹیل پل خراب ہونے کی وجہ سے مینگورہ سے بحرین اور خوازہ خیلہ سے مینگورہ انے والی گاڑیاں متبادل سڑک کے طور پر مٹہ سڑک استعمال کیا جارہاہے ۔ جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں ۔سڑک بندش مسافر گاڑیوں میں پھنس گئے متعدد مسافر گرمی سے بے ہوش ہوگئے تحصیل انتظامیہ ٹریفک کی روانگی بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے کالام سے آنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے ۔
دوسری طرف تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے چمتلئی میں ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا،جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے خوازاخیلہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے
1,158 total views, no views today



