سوات(ساجد خان سے)مالاکنڈڈویژن کے عوام اور سیاحوں کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا عوام اور سیاح ندی نالوں اور دریا سے دور رہے جبکہ پہاڑوں پر بھی زیادہ اونچائی میں نہ جائے ، پراونشل ڈیزاسسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور محکمہ موسمیات نے مالاکنڈڈویژن میں تیز بارشوں کی پیشنگوئی کردی ہے ، دونوں محکموں نے مالاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع کے عوام اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ برساتی ندی نالوں اور دریا کے کناروں سے دور رہیں کیونکہ تیز بارشوں کے بعد سیلاب انے کا خدشہ ہے، ان محکموں نے عوام سے اتوار کے روز تک احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے ۔
1,738 total views, no views today
Comments



