سوات(سوات نیوز)خوا زہ خیلہ کی مین شا ہر اہ ڈکو راک کے مقام پر ایک سٹیل پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا۔جس سے مقامی ٹریفک کوشدید مشکلات کا سا منا تھا۔پاک فوج جو کہ سوات کی عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہے۔اس واقعے سے آگاہی ملتے ہی پاک فوج کے 30 انجیینئرجوانوں کا دستہ پل کی مرمت کے لیے روانہ کیا گیا۔(23) جولائی کو پاک فوج کے جوان رات 8 بجے پل کی مرمت میں مصروف ہو گئے۔پوری رات انتھک محنت اور سول انتظامیہ کے تعاون کے سا تھ (24) جولائی دن 12 بجے پل کو مکمل طور پر ٹھیک کر دیا گیا۔پل کی مرمت سے آمدورفت شروع ہو گئی۔ عالم گنج کے مقام پر خراب پل پر 2 دن میں کام شروع کیا جائے گا۔علاقے کی عوام نے پاک آرمی کے اس اقدام کو خوب سراہا اور پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا۔
1,374 total views, no views today
Comments



