سوات (سوات نیوز) تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈی میں تحصیل ناظم اور ٹی ایم اے کی عدم توجہ سے کوزہ بانڈی کے قرب وجوار میں کوڑے کرکٹ کے انبار لگ جانے سے علاقہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے جگہ جگہ پر ٹی ایم اے کے جانب سے ڈس بین بھر چکے ہیں جبکہ تحصیل ناظم کبل صرف دعووں تک محدود ہوگیا ہے ٹی ایم اے کی جانب سے علاقے میں نالوں کی صفائی ستھرائی اور جگہ جگہ پر لگائے گئے ڈس بین بھر جانے سے علاقے کے عوام کی صحت پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں ٹی ایم اے اور تحصیل ناظم کی عدم توجہ عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بن رہے ہیں علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔
1,032 total views, no views today
Comments



