سوات(سوات نیوز)سوات کے سیاحتی وادی اتروڑ کے علاقہ دھماکہ جھیل میں سیلابی ریلہ،سیلابی ریلے سے سڑک بہہ گیا ، سڑک مکمل طور پر سیلاب کی زد میں آگئی ۔ وای اتروڑ اور گبرال کا رابطہ باقی ماندہ علاقوں سے کٹ کر رہ گیامقامی لوگوں اور تحصیل انتظامیہ کالام کے مطابق صبح سے ہی اتروڑ کے پہاڑی علاقوں میں تیز بارش ہورہی تھی ۔ جس کی وجہ سے دریاء سوات میں دھماکہ جھیل کے مقام پر سیلاب نکل ائی ۔ سیلاب نے کالام اتروڑ سڑک بہا کر لے گئی ۔ جس کی وجہ سے کالام اتروڑ اور گبرال کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا یے ۔ سیلاب ریلی کے اطکاع ملنے کےبعدانتظامیہ کے جانب سے عوام کو حفاظتی انتظامات کی ہدایت جاری کردی گئی ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کالام سے سیلابی ریلا آج رات مینگورہ، بریکوٹ اور دیگر علاقوں سے گزریگا، لوگوں کو دریائے سوات سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہےضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال کی صورت میں ڈی سی سوات، اے سی اور ریسکیو1122 سے رابطے کیا جائے ۔
سوات: اتروڑ کے علاقہ دھماکہ جھیل میں سیلابی ریلہ
سوات،سیلابی ریلے سے سڑک بہہ گیا
سوات: سڑک مکمل طور پر سیلاب کی زد میں۔
سوات: وای اتروڑ اور گبرال کا رابطہ باقی ماندہ علاقوں سے کٹ کر رہ گیا۔
سوات: انتظامیہ کے جانب سے عوام کو حفاظتی انتظامات کی ہدایت
2,637 total views, no views today



